Site icon bnnwatch.com

تنخواہ دار طبقہ ٹیکس دینے میں پھر تمام شعبوں سے آگے

Pakistan Salaried Class Highest Taxpayers

تنخواہ دار طبقہ ٹیکس دینے میں پھر تمام شعبوں سے آگے

انکم ٹیکس ادائیگی میں تنخواہ دار طبقہ بدستور سب سے آگے رہا ہے، ایف بی آر کے مطابق موجودہ مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں اس طبقے نے نمایاں اضافی ٹیکس جمع کرایا۔جولائی سے فروری کے دوران تنخواہ دار افراد نے 365 ارب روپے انکم ٹیکس ادا کیا جو گزشتہ سال اسی مدت کے 332 ارب روپے کے مقابلے میں 33 ارب روپے زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق تنخواہ دار طبقے نے ریٹیلرز، ہول سیلرز، برآمد کنندگان سمیت دیگر کاروباری طبقات کے مقابلے میں زیادہ ٹیکس ادا کیا۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ مسلسل بڑھا ہے جس سے اس طبقے کی شراکت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

پاکستانی میزائل اور علاقائی پالیسیاں امریکا کیلئے خطرہ ہیں’ امریکی انٹیلی جنس

Exit mobile version