Site icon bnnwatch.com

ملک بھر میں پیٹرول پمپس غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا اعلان

Pakistan Petrol Pumps Strike

ملک بھر میں پیٹرول پمپس غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا اعلان

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری نہ ملنے پر 27 مارچ سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا بڑا اعلان کر دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما عبدالسمیع خان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے صرف آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا ہے جبکہ ڈیلرز کے مارجن کو نظر انداز کیا گیا۔ صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سندھ، امیر خان محسود کا کہنا تھا کہ اگر ڈیلرز کے مارجن میں فوری اضافہ نہ کیا گیا تو 26 مارچ کی رات سے ہی سپلائی روک دی جائے گی کیونکہ ہم نقصان میں کاروبار جاری نہیں رکھ سکتے۔

رہنما عبدالسمیع خان نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اب حکومت سے صرف شرافت سے بات نہیں ہوگی بلکہ ڈیلرز مزاحمت کریں گے، پیٹرولیم لیوی اور قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام اور ڈیلرز دونوں کے لیے شدید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔

پریس کانفرنس میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل پر ‘کیپنگ’ لگا دی ہے جس کی وجہ سے ڈیلرز کو پیٹرول اور ڈیزل نہیں مل رہا اور پمپس ‘ڈرائی’ ہو کر بند ہو رہے ہیں۔ امیر خان محسود نے خدشہ ظاہر کیا کہ حکومت جلد ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 50 روپے تک کا بڑا اضافہ کر سکتی ہے، جس سے بحران مزید سنگین ہونے کا خطرہ ہے۔ اعلان کے بعد شہریوں نے متبادل راستے کے طورپر گیلنز بھی پیٹرول سے بھروا لئے ہیں تاکہ قلت کے دوران کاروباری سرگرمیوں میں خلل پیدا نہ ہو۔

اٹلی کا پاکستانی اسکلڈ لیبرکو ساڑھے 10ہزار ویز ے دینے کا اعلان

Exit mobile version