Skip to main contentSkip to footer

شادی شدہ خواتین کے پاسپورٹ سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

Pakistan Passport Rules Married Women

شادی شدہ خواتین کے پاسپورٹ سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

حکومت نے پاسپورٹ پر شادی شدہ خواتین سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا۔ حکومت نے شادی شدہ خواتین کو پاسپورٹ پر والد کا نام رکھنے کی اجازت دے دی۔ پاسپورٹ قوانین میں اہم اصلاحات اور خواتین کو قانونی شناخت میں خودمختاری مل گئی۔

عدالت کےحکم پر عملدرآمد کے بعد خواتین کو شناختی دستاویزات میں نیا اختیار حاصل ہو گیا ہے۔ لاہورہائیکورٹ کے احکامات کے بعد پاسپورٹ سسٹم میں تبدیلی کی گئی ہے محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خواتین اب پاسپورٹ پر والد کا نام برقرار رکھ سکیں گی جب کہ وزارت داخلہ اور قانون کی رہنمائی میں پاسپورٹ سافٹ ویئر اپڈیٹ کر دیا گیا۔

Next Post
لکی مروت میں پولیس گاڑی پرحملہ، ایس ایچ او سمیت 6 شہید
Previous Post
سیالکوٹ اور ملتان نے میدان مارلیا، اسامہ میر کی ریکارڈ باؤلنگ