Site icon bnnwatch.com

ملک میں بجلی کے بعد انٹرنیٹ کی لوڈشیڈنگ کا بھی آغاز

ملک میں بجلی کے بعد انٹرنیٹ کی لوڈشیڈنگ کا بھی آغاز

ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروسزبری طرح متاثر ہیں ، بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے بعد موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروسز بھی شدید بحران کا شکار ہو گئیں ۔ٹیلی کام کمپنی کے ترجمان نے صارفین کو سروسز میں ممکنہ تعطل کے حوالے سے باقاعدہ آگاہ کر دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی بار بار بندش اور طویل لوڈشیڈنگ ٹیلی کام انفراسٹرکچر کے لیے بڑا چیلنج بن چکی ہے،

شہروں میں زیادہ تر ٹیلی کام ٹاورز بیک اپ بیٹری سسٹمز پر چلتے ہیں، ان بیٹریوں کو مکمل چارج کرنے کے لیے کم از کم 3 گھنٹے کی مسلسل بجلی درکار ہوتی ہے، لیکن بار بار کی لوڈشیڈنگ سے چارجنگ کا عمل مکمل نہیں ہو پاتا۔ترجمان نے مزید کہا کہ بیٹریاں چارج نہ ہونے کی وجہ سے بیک اپ کی صلاحیت ختم ہو رہی ہے، جس سے سروسز متاثر ہو رہی ہیں، بجلی کی فراہمی مستحکم ہوتے ہی سروسز معمول پر آ جائیں گی۔

حکومت نے ڈیڑھ ماہ میں عوام سے 180 ارب روپے ہتھیا لئے

 

موبائل ٹاورز پر لگی بیٹریوں کا بیک اپ صرف 2 سے 6 گھنٹے تک ہوتا ہے، طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سسٹم “بیٹھ جاتا ہے۔بجلی نہ ہونے پر جنریٹر چلانا واحد حل ہے، لیکن پیٹرول اور ڈیزیل کی قیمتوں میں اضافے نے آپریشنل اخراجات اتنے بڑھا دیے ہیں کہ ہر ٹاور پر جنریٹر چلانا اب ممکن نہیں رہا۔ملک بھر کے شہری اور دیہی علاقوں میں صارفین کو بھی مسائل کا سامنا ہے ، دورانِ گفتگو کالز کا اچانک کٹ جانا معمول بن گیا ہے

جبکہ انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی کم ہو گئی ہے اور کئی علاقوں میں گھنٹوں تک سروس معطل رہتی ہے۔اس کے علاوہ دور دراز علاقوں میں بیک اپ سسٹم یا تو بہت کمزور ہے یا سرے سے موجود ہی نہیں، جس کی وجہ سے وہاں رابطے مکمل منقطع ہو جاتے ہیں۔ٹیلی کام ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی مسلسل “آنکھ مچھولی اور بڑھتے ہوئے اخراجات کی وجہ سے سروس کوالٹی کے عالمی معیارات کو پورا کرنا اب کمپنیوں کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔

 

Q&A

انٹرنیٹ لوڈشیڈنگ سے کیا مراد ہے؟
اس سے مراد انٹرنیٹ سروس کی بندش یا سست رفتاری ہے جو مخصوص اوقات یا علاقوں میں ہوتی ہے۔

پاکستان میں انٹرنیٹ لوڈشیڈنگ کیوں شروع ہوئی؟
تکنیکی مسائل، نیٹ ورک پر دباؤ اور انفراسٹرکچر کی کمزوری اس کی ممکنہ وجوہات ہیں۔

کن علاقوں میں انٹرنیٹ متاثر ہے؟
مختلف شہروں اور علاقوں سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

 

 

آبنائے ہرمز میں 2ہزار جہاز اور20ہزار ملاح پھنس گئے
Exit mobile version