پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ
ایک طرف دنیا بھر میں کرکٹ کے شائقین پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ کا انتظار کررہے ہیں تو دوسری جانب ٹی 20 ورلڈکپ کا ہائی وولٹیج میچ، پاک بھارت ٹاکرا بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 15 فروری کو کولمبو میں ٹی 20 ورلڈکپ کے اہم میچ کے دوران کولمبو کے پریمی داسا اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، تاہم موسمیاتی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ میچ بارش کی نذر ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کے ٹکٹس خریدنے والے شائقین کرکٹ میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ براڈکاسٹرز کو بھی اربوں روپے کے نقصان کا اندیشہ ہے،
پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ دیکھنے کے منتظر شائقین اس وقت کولمبو کے غیر متوقع برساتی موسم کی وجہ سے دعا کررہے ہیں کہ بارش نہ ہو۔
واضح رہے کہ گوگل ویدر کا کہنا ہے کہ کولمبو میں جمعے سے بارش کا سلسلہ شروع ہوجائے گا جو بدھ تک جاری رہے گا اور 15 فروری یعنی اتوار کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس سے قبل پاکستان کا وارم اپ میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
