Skip to main contentSkip to footer

سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری،2 ہائوسنگ سکیمیں لانچ کرنے کا فیصلہ

Pakistan govt employees housing scheme

Table of Contents

سرکاری ملازمین کے لیے 2 ہاوسنگ اسکیم لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا ، جس سے شہریوں کو جدید سہولیات سے آراستہ رہائشی پلاٹس میسر آسکیں گے۔رپورٹ  کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں رہائش کے مسائل حل کرنے کے لیے حکومت نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اسلام آباد کے دو نئے سیکٹرز F-12 اور G-12 کو باقاعدہ طور پر لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ان سیکٹرز کا باضابطہ آغاز اسی ماہ کر دیا جائے گا، جس سے سرکاری افسران اور ملازمین سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ افراد مستفید ہو سکیں گے۔ہائوسنگ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ سیکٹر F-12 کا لے آٹ پلان تیار کر لیا گیا ہے، اس سیکٹر کے لے آٹ پلان پر کام تیزی سے جاری ہے، جو اسی ماہ مکمل کر لیا جائے گا۔

ہائوسنگ اتھارٹی کے ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ ماہ ہی ان دونوں پراجیکٹس کی منظوری دے دی تھی، جس کے بعد اب عملی کام کا آغاز ہو رہا ہے۔وفاقی وزیر کی خصوصی ہدایت پر صرف نئے سیکٹرز ہی نہیں بلکہ پہلے سے زیرِ تعمیر سیکٹرز پر بھی توجہ دی جا رہی ہے

اور سیکٹر F-14 اور F-15 میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ان اقدامات کا مقصد اسلام آباد میں مکانات کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا اور شہر کی منصوبہ بندی کے مطابق توسیع کرنا ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان نئے رہائشی منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ سرکاری ملازمین کو ہوگا

جو طویل عرصے سے وفاقی دارالحکومت میں اپنی چھت کے منتظر ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ان سیکٹرز کے فعال ہونے سے شہر میں ہاسنگ پریشر کم ہوگا اور شہریوں کو جدید سہولیات سے آراستہ رہائشی پلاٹس میسر آ سکیں گے۔

 

 

پاکستان نے ناممکن کو ممکن کردیا، ایٹمی جنگ روکنے میں کامیاب

Next Post
امریکا دنیا کے سب سے زیادہ سونے کے ذخائر رکھنے والا ملک
Previous Post
کفایت شعاری کی دھجیاں،مینا خان 30گاڑیوں کے قافلے میں کوہاٹ پہنچ گئے