Skip to main contentSkip to footer

حکومت پر قرضوں کے بوجھ میں 7000 ارب روپے اضافہ

Pakistan Government Debt Increase

حکومت پر قرضوں کے بوجھ میں 7000 ارب روپے اضافہ

مرکزی حکومت پر قرضوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا، قرضوں کے حجم میں سالانہ بنیادوں پر سات ہزار ارب روپے کا اضافہ ہو گیا۔سٹیٹ بینک کے ذرائع کے مطابق مرکزی حکومت پر جنوری 2026 میں مجموعی قرضوں کا حجم 79 ہزار 322 ارب روپے ہو گیا،

جنوری 2025 میں مجموعی قرضوں کا حجم 72 ہزار 124 ارب روپے تھا۔ذرائع کے مطابق مجموعی قرضوں میں مقامی قرض میں 11.4 فیصد اضافہ ہوا، مقامی قرض کا حجم جنوری 2026 میں 55 ہزار 978ارب روپے ہو گیا، سال بھر میں بیرونی قرض کے حجم میں 6.7 فیصد اضافہ ہوا۔

جنوری 2026 تک بیرونی قرض کی رقوم 23 ہزار 344 ارب روپے ہو گئی ہیں، مرکزی حکومت کے طویل مدتی قرضے سال بھر میں 12.7 فیصد بڑھے، جنوری 2026 میں طویل مدتی قرض کا حجم 47 ہزار 152 ارب روپے ہو گیا،

قلیل مدتی قرض کا حجم 5.2 فیصد اضافے سے 8 ہزار 784 ارب روپے ہو گئے۔

امریکہ کی جنگوں میں 19 برسوں کے دوران 13 لاکھ 53 ہزار لوگ جاں بحق

Previous Post
خیبرپختونخوا میں 2ماہ کے دوران دہشت گردی کے 185 واقعات