Site icon bnnwatch.com

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 8 ہزار 600 روپے سستا

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 8 ہزار 600 روپے سستا

ملک میں سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا، تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 8 ہزار 600 روپے کی نمایاں کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 67 ہزار 762 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 7 ہزار 373 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 1 ہزار 30 روپے ہو گئی ہے۔



عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے جہاں فی اونس سونا 86 ڈالر سستا ہو کر 4454 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے مطابق چاندی 259 روپے سستی ہو کر 7894 روپے فی تولہ پر آگئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور طلب میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتیں نیچے آئی ہیں۔

Exit mobile version