Skip to main contentSkip to footer

عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا گیا

Pakistan Electricity Fixed Charges

عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا گیا

عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا گیا، بجلی صارفین پر ماہانہ ہزاروں روپے کے فکسڈ چارجز عائد، بجلی استعمال نہ کرنے پر بھی ماہانہ ہزاروں روپے ادا کرنا ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق نیپرا کی منظوری کے بعد سولر سمیت تمام تھری فیز میٹرز کے حامل صارفین کے لیے فکسڈ چارجز نافذ کر دئیے گئے، تھری فیز میٹرز پر کم سے کم 1687 روپے فکسڈ چارجز عائد کیے گئے ہیں

جو صارفین کے منظور شدہ لوڈ کے مطابق مختلف سطحوں پر لاگو ہوں گے۔8کلوواٹ پر 2700جبکہ9کلوواٹ لوڈ پر 3037 فکسڈ چارجز ہوں گے،10کلوواٹ لوڈ پر 3375جبکہ 11کلوواٹ پر 3712روپے فکسڈ چارجز ہوں گے،12کلوواٹ منظور شدہ لوڈ پر 4050،تیرہ کلوواٹ پر 4387روپے ادائیگی کرنا ہو گی،14کلوواٹ لوڈ پر 4725،15کلوواٹ منظور شدہ لوڈ پر 5062فکسڈ چارجز ہوں گے۔منظور شدہ لوڈ 15کلو واٹ سے زائد ہونے پر فکسڈ چارجز میں مزید اضافہ ہوگا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فکسڈ چارجز کا نفاذ سولر سسٹم لگوانے والے صارفین کو زیادہ متاثر کرے گا جبکہ پرائیویٹ ہاسنگ سوسائٹیز کے صارفین پر بھی یہ اضافی بوجھ پڑے گا۔

امریکہ کی جنگوں میں 19 برسوں کے دوران 13 لاکھ 53 ہزار لوگ جاں بحق

Next Post
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا مناسب ذخیرہ موجود ہے ،وزیراعظم کو بریفنگ
Previous Post
امریکہ کی جنگوں میں 19 برسوں کے دوران 13 لاکھ 53 ہزار لوگ جاں بحق