پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ون ڈے سیریز کا اعلان
کرکٹ کے شائقین کیلئے بڑی خبر ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 3ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی جس کے لیے پاکستان ٹیم 9 مارچ کو بنگلا دیش پہنچے گی اور 10 مارچ کو پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔
پہلا ون ڈے 11 مارچ، دوسرا 13 مارچ اور تیسرا 15 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
سیریز کے تمام میچز شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلےجائیں گے۔ یہ جولائی 2025 کے بعد پاکستان کا بنگلا دیش کا دوسرا دورہ ہوگا۔
جولائی 2025 میں کھیلی گئی ٹی 20انٹرنیشنل سیریز بنگلادیش نے جیتی تھی۔
مئی اورجون 2025 میں بنگلادیش نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں سلمان علی آغا کی قیادت میں پاکستان نے ٹی 20سیریز 0-3سے جیتی تھی۔

