Site icon bnnwatch.com

ملک میں 2کروڑ53لاکھ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہونے کا انکشاف

Pakistan 25.3 million out-of-school children

ملک میں 2کروڑ53لاکھ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہونے کا انکشاف

ملک بھر میں 2کروڑ53لاکھ سے زائد بچے اور بچیاں تاحال اسکولوں سے باہر ہونے کا انکشاف ہواہے۔ پاکستان ادارہ برائے تعلیم کی تعلیمی سال 2023-24 کی جاری پورٹ کے مطابق ملک میں 13 اعشاریہ 41 ملین بچیاں اور 11 اعشاریہ 96 ملین لڑکے اسکولوں سے باہر ہیں،

یوں مجموعی طور پر 25 اعشاریہ 37 ملین بچے اور بچیاں تعلیم سے محروم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 2 کروڑ 53 لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، پنجاب میں 5 سے 16 سال کی عمر کے36 فیصد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، جبکہ تعداد کے لحاظ سے 9 اعشاریہ 60 ملین بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ سندھ میں 5 سے 16 سال تک کے 42 فیصد بچے اسکولوں سے باہر ہیں،

صوبے میں 7 اعشاریہ 82 ملین بچیاں تعلیم سے محروم ہیں، خیبرپختونخوا میں 29 فیصد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، جبکہ 4 اعشاریہ 92 ملین بچیاں تعلیم حاصل نہیں کر رہیں۔ بلوچستان میں صورتحال سب سے زیادہ تشویشناک ہے جہاں 58 فیصد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی 15 فیصد بچے اسکولوں سے باہر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ میں ملک میں تعلیمی بحران کو سنگین قرار دیتے ہوئے فوری اور موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے تاکہ لاکھوں بچوں کو تعلیم کے بنیادی حق سے محروم ہونے سے بچایا جا سکے۔

آپریشن غضب للحق، 133 طالبان ہلاک، 200 سے زائد زخمی

Exit mobile version