Skip to main contentSkip to footer

وفاقی کابینہ کا 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکہ متعارف کرانے پر غور

Pakistan 10 rupee coin introduction

وفاقی کابینہ کا 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکہ متعارف کرانے پر غور

وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکہ متعارف کرانے کی اصولی منظوری پر غور شروع کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کو10روپے کا سکہ متعارف کروانے سے 40سے 50ارب روپے کی ممکنہ بچت ہوگی،وزیر خزانہ کی سربراہی میں قائم اعلی سطح کی کمیٹی نے کرنسی مینجمنٹ رپورٹ کابینہ کو بھجوادی، سٹیٹ بینک اور سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن قوانین کے تحت کرنسی مینجمنٹ رپورٹ تیار ہوئی۔آئی سی ایم اے رپورٹ کے مطابق دس روپے کے نوٹ کی اوسط عمر صرف 6 سے 9 ماہ ہے،

دس روپے کے سکے کی اوسط عمر 20 سے 30 سال ہے، ملک میں ہرسال چھپنے والے مجموعی نوٹوں کا تقریبا 35 فیصد حصہ 10 روپے کے نوٹ پرمشتمل ہے۔رپورٹ کے مطابق دس روپے کا سکہ متعارف کرانے سے 10سال میں کم از کم 40 سے 50ارب روپے کی بچت ہوگی، 10 روپے کے نوٹ کی چھپائی ، تبدیلی اور انتظامی اخراجات کا تخمینہ 8 سے 10 ارب روپے ہے، سکہ تیار کرنے کی لاگت زیادہ مگر دہائیوں تک دوبارہ تیار کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔سفارش کی گئی ہے

کہ سٹیٹ بینک مرحلہ وار تین سال میں 10 روپے کے نوٹ کی چھپائی بند کردے، ملکی سطح پر 10روپے کا سکہ پہلی بار 24 اکتوبر 2016 کو جاری ہوا تھا، 10 روپے کے نوٹ کو مرحلہ وار ختم کرنا سٹیٹ بینک ایکٹ کے تحت قانونی عمل ہے۔رپورٹ کے مطابق برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا سمیت کئی ممالک کم مالیت نوٹوں کو سکوں میں بدل چکے ہیں، نوٹوں کی چھپائی میں کمی گرین بینکنگ کا حصہ ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای داماد اور بہو سمیت شہید ہوگئے

Previous Post
چین میں60 میٹر بلند چٹان پر دنیا کا خطرناک ترین کیفے متعارف