Skip to main contentSkip to footer

آپریشن غضب للحق، 133 طالبان ہلاک، 200 سے زائد زخمی

Operation Ghazab Ul Haq Taliban Casualties

آپریشن غضب للحق، 133 طالبان ہلاک، 200 سے زائد زخمی

افغانستان کی جانب سے مسلسل جارحیت کے بعد پاک فوج نے افغان طالبان کیخلاف آپریشن غضب للحق لانچ  کردیا ہے جس میں اب تک آمدہ اطلاعات کے مطابق افغان طالبان رجیم کے 133 کارندے ہلاک ہوئے، افغان طالبان رجیم کے 200 سے زائد کارندے زخمی ہوئے، کابل، پکتیا اور قندھار میں افغان طالبان کے دفاعی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

وزیراطلاعات عطا تارڑ کے مطابق پاکستان کے جوابی حملوں میں افغان طالبان کی مزید ہلاکتوں کا امکان ہے، افغان طالبان رجیم کی 27 پوسٹیں تباہ، 9 پوسٹوں پر قبضہ کرلیا گیا۔

وفاقی وزیراطلاعات نے بتایا کہ جوابی کارروائی میں افغان طالبان رجیم کے 3 بٹالین ہیڈکوارٹرز کو تباہ کردیا گیا، پاکستان کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان رجیم کے 2 سیکٹر ہیڈکوارٹرز بھی تباہ ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ افغان طالبان رجیم کے 2 کور ہیڈکوارٹرز، 3 بریگیڈ ہیڈکوارٹرز تباہ ہوگئے، افغان طالبان رجیم کے 2 ایمونیشن ڈپو، ایک لاجسٹک بیس تباہ کیا گیا۔

دریں اثنا سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فضائیہ کی قندھار میں کارروائی جاری ہے، پاکستانی جیٹ طیارے فضائی حملے کے بعد قندھار کی فضا میں گشت کررہے ہیں، پاک فضائیہ نے پکتیا 205 کور ہیڈکوارٹر تباہ کردیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ افغان طالبان کے 80 سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور اے پی سیز تباہ ہوئے، افغان طالبان رجیم کی جارحیت کےخلاف پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی جاری ہے۔

افغان طالبان کی سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا جواب، افغان چیک پوسٹ تباہ

Next Post
بل گیٹس کا شادی کے دوران روسی خواتین سے تعلقات کا اعتراف
Previous Post
آئی فون 18 اور آئی فون فولڈ لانچنگ کی تاریخ سامنے آگئی