آپریشن غضب للحق، مارے گئے افغان طالبان کی تعداد 684 ہوگئی
فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کےاب تک684 دہشتگرد مارےجاچکے،912 زخمی ہی جبکہ افغان طالبان کی252 پوسٹس تباہ کی جاچکی ہیں۔ حکومت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آپریشن غضب للحق میں اب تک229 ٹینک، بکتربندگاڑیاں،توپ خانےتباہ کیےگئے اور 73 دہشتگرد اوردہشتگردوں کی حمایت کے مقامات کو فضائی ذریعے سے نشانہ بنایاگیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ 14 اور15 مارچ کوافغان طالبان کی تنصیبات اورفتنہ الخوارج کےٹھکانوں کونشانہ بنایاگیا، پاکستان کی افواج نے قندھارمیں تکنیکی مدد اورآلات ذخیرہ کرنے کی سہولت کوتباہ کردیا، قندھارمیں سرنگ تباہ کی جس میں افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کا تکنیکی سامان موجودتھا۔ ان کا کہنا تھاکہ چترال سیکٹرمیں افغانستان کی بادینی پوسٹ پردہشتگردوں کا ایک ٹھکانہ زمینی فوج کےذریعےتباہ کیاگیا۔
