Skip to main contentSkip to footer

اوباما ٹرمپ کو مڈٹرم الیکشن میں شکست دینے کیلئے متحرک ہوگئے

Obama Against Trump Midterm Elections

اوباما ٹرمپ کو مڈٹرم الیکشن میں شکست دینے کیلئے متحرک ہوگئے

امریکا کے سابق صدر بارک اوباما مڈ ٹرم الیکشن میں ٹرمپ کو شکست اور ڈیموکریٹ کی جیت کے لیے متحرک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں رواں برس نومبر میں مڈٹرم الیکشن ہو رہے ہیں۔ ان الیکشن میں سابق صدر بارک اوباما ڈیموکریٹ کی جیت کے لیے متحرک ہو گئے ہیں۔

اوباما نے اس حوالے سے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی جمہوریت کی بنیاد آزادانہ اور منصفانہ الیکشن پر حملے ہو رہے ہیں اور کئی ری پبلکن ریاستوں نے مڈٹرم الیکشن کے لیے حلقوں کو تبدیل کیا ہے۔ دوسری جانب موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ری پبلکنز مڈٹرم الیکشن جیت جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران سے متعلق جرمنی کا دو ٹوک اعلان واضح رہے کہ چار سالہ صدارتی انتخابات کے دو سال بعد امریکی شہری دوبارہ ووٹ ڈالتے ہیں،

جس کے لیے مڈٹرم الیکشن کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔ تاہم یہاں مڈٹرم سے مراد یہ نہیں ہے کہ یہ پارلیمنٹ کی مدت مکمل ہونے سے پہلے ہورہے ہیں ، بلکہ امریکا میں مڈٹرم یا وسط مدتی انتخابات، ان انتخابات کو کہا جاتا ہے جو اپنے عہدے پر موجود صدر کی چار سالہ عہدے کی مدت کے وسط میں ہوتے ہیں۔

یہاں پچھلے صدارتی انتخابات 2024 میں ہوئے تھے، جن میں ڈونلڈ ٹرمپ چار سال کی ایک مدت کے لیے صدر چنے گئے تھے۔ جب کہ اگلے صدارتی الیکشن 2028 میں ہوں گے۔

امریکہ کی جنگوں میں 19 برسوں کے دوران 13 لاکھ 53 ہزار لوگ جاں بحق

Next Post
پشاور میں ( پشاور ویلی ریلوے) کے نام سے ٹرین چلانے کا فیصلہ
Previous Post
خام تیل کی قیمت 84 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی