Skip to main contentSkip to footer

نوشہرہ پولیس کی جانب سے افغانیوں سے رشوت وصولی کا انکشاف

Nowshera police bribery Afghan nationals

نوشہرہ میں غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کارروائیوں کے دوران پولیس اہلکاروں کی جانب سے مبینہ طور پر بھاری رشوت لینے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس پر شہریوں اور سماجی حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے ذرائع کے مطابق جب پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کو حراست میں لیتے ہیں تو ان سے 20 ہزار سے 50 ہزار روپے تک رشوت لے کر چھوڑ دیا جاتا ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں اس غیر قانونی عمل نے ایک باقاعدہ ”رشوت بازار” کی شکل اختیار کر لی ہے، جو قانون کی عملداری پر سوالیہ نشان ہے شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اس قسم کی بدعنوانی نہ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ساکھ کو متاثر کر رہی ہے بلکہ ملک کی بدنامی کا بھی باعث بن رہی ہے۔

عوامی و سماجی حلقوں نے اس صورتحال کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بروقت کارروائی نہ کی گئی تو عوام کا اداروں پر اعتماد مزید کمزور ہو جائے گا مقامی عمائدین اور سماجی شخصیات نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور شفاف تحقیقات کے ذریعے ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائی سے نہ صرف انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکتی ہے بلکہ اداروں کی ساکھ بھی بحال ہو گی شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سنگین معاملے پر فوری ایکشن لیا جائے تاکہ بدعنوانی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

موٹر سائیکل سوار ماہانہ 2000 روپے گھر بیٹھے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ طریقہ سامنے آگیا

نادرا کے نئے ضوابط ،گھربیٹھے ب فارم بنوانا آسان ہوگیا

Next Post
ڈائنو سارز کیلئے معدومیت کے 6 کروڑ 50 لاکھ سال بعد سوگ
Previous Post
امریکی سیاح جنازے کے کھانے کو ریسٹورنٹ سمجھ بیٹھے