شمالی وزیر ستان میں افغان طالبان کی دراندازی ناکام، متعدد ہلاک
پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں مواز کلے کے سرحدی علاقے میں دراندازی کی منصوبہ بندی ناکام بنادی جس کے نتیجے میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہوئے اور دیگر پوسٹیں چھوڑ کرفرار ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے جاری آپریشن غضب للحق کے دوران شمالی وزیرستان سیکٹر میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف پاک افوج کی منہ توڑ اور موثر کارروائیاں جاری ہیں،
اسی سلسلے میں پاک افغان سرحد پر شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں دراندازی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں مواز کلے کے سرحدی علاقے میں افغان طالبان دراندازی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، جس پر پاک فوج کی مثر کارروائی کے دوران متعدد افغان طالبان مارے گئے جب کہ دیگر پوسٹیں چھوڑ کرفرار ہوگئے،
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے کمپانڈ اور ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر مکمل تباہ کر دیا، آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ آپریشن غضب للحق کے دوران خیبر سیکٹر سے ملحقہ افغان طالبان کی فوجی پوسٹوں کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا جہاں پاک فوج نے اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کے ذریعے پوسٹوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا،
پاک فوج کی ان مثر کارروائیوں سے افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا، علاوہ ازیں پاک فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے باجوڑ سیکٹر میں پاک افغان سرحد سے ملحقہ افغان طالبان کی پوسٹوں کو مکمل تباہ کر دیا، پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر گائیڈڈ میزائل کے ذریعے بھی افغان طالبان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

