Skip to main contentSkip to footer

نیوزی لینڈ نے دنیا بھر کے ہنرمند افراد کیلئے ویزا سکیم متعارف کرادی

نیوزی لینڈ نے دنیا بھر کے ہنرمند افراد کیلئے ویزا سکیم متعارف کرادی

نیوزی لینڈ نے ہنرمند غیرملکی افراد کے لیے اسکلڈ مائیگرنٹ ریزیڈنٹ ویزا متعارف کرا دیا ہے، جو مستقل رہائش کے خواہشمند افراد کے لیے ایک اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویزا کے ذریعے اہل درخواست گزار نیوزی لینڈ میں طویل المدت رہائش اختیار کر سکتے ہیں اور ملازمت، تعلیم اور دیگر سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق اس ویزا کے لیے عمر، انگریزی زبان پر عبور، صحت کی حالت اور مجاز آجر کے ساتھ ملازمت کی پیشکش سمیت مختلف شرائط مقرر کی گئی ہیں، درخواست دہندگان کو پوائنٹس سسٹم کے تحت کم از کم 6 اسکلڈ پوائنٹس حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

ویزے کے ذریعے درخواست گزار اپنے شریکِ حیات اور 24 سال تک کے زیر کفالت بچوں کو بھی ساتھ لا سکتے ہیں، ابتدائی طور پر دو سال کی رہائش کے بعد مستقل رہائشی حیثیت حاصل کرنے کا امکان بھی موجود ہے، جس کے بعد ملک میں آزادانہ آمد و رفت ممکن ہو جاتی ہے۔

 

امریکی ویزا قوانین میں ایک بارپھرتبدیلی، 2نئے سوالات شامل

 
Next Post
دبئی کے امیر ترین افراد میں بھارتی، پاکستانی اور سعودی سرفہرست
Previous Post
امریکی ویزا قوانین میں ایک بارپھرتبدیلی، 2نئے سوالات شامل