Skip to main contentSkip to footer

یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلیے نادرا نے بڑا اعلان کردیا

NADRA UAE Pakistanis Update

یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلیے نادرا نے بڑا اعلان کردیا

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن سینٹر نے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کیلیے خصوصی سہولت کا اعلان کر دیا۔ نادرا کی موبائل رجسٹریشن ٹیم پاکستان قونصلیٹ ٹیم کے ہمراہ یو اے ای کا دورہ کرے گی تاکہ پاکستانیوں کو نئی شناختی دستاویزات، تبدیلی یا تجدید اور دیگر خدمات فراہم کی جائیں گی۔

موبائل رجسٹریشن ٹیم شارجہ میں پاکستان سوشل سینٹر نزد المناک پارک میں 22 فروری 2026 بروز اتوار مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے سہ پہر 2 بجے تک موجود رہے گی۔

اس موقع پر یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کو نائکوپ (پہلی بار، تجدید، ترمیم، منسوخی اور ری پرنٹ) سمیت فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ اس سے قبل یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلئے یہ سہولت موجود نہیں اور پاکستانیوں کی جانب سے بار بار سہولیات کی فراہمی کیلئے درخواستیں بھی جمع کرائی گئی تھیں

کویت جانے والوں کیلئے خوشخبری، قوانین میں نرمی کردی گئی

Next Post
جارح مزاج بلے باز گلین میکسویل پی ایس ایل کا حصہ بن گئے
Previous Post
کویت جانے والوں کیلئے خوشخبری، قوانین میں نرمی کردی گئی