Skip to main contentSkip to footer

امریکہ نے مجتبی خامنہ ای کو بھی قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرلی

Mojtaba Khamenei Assassination Threat

امریکہ نے مجتبی  خامنہ ای کو بھی قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرلی

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ایران امریکی مطالبات تسلیم نہ کرے تو ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قریبی مشیروں کو آگاہ کیا ہے کہ اگر ایران جوہری پروگرام ختم کرنے سمیت امریکی مطالبات ماننے سے انکار کرتا ہے تو وہ مجتبیٰ خامنہ ای کے خلاف مہلک کارروائی کی حمایت کر سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ مجتبیٰ خامنہ ای کے بطور ایرانی سپریم لیڈر انتخاب پر خوش نہیں ہیں اور وہ پہلے بھی انہیں ناقابل قبول قرار دے چکے ہیں۔

امریکی صدر نے گزشتہ ہفتے بیان دیا تھا کہ ایران میں نیا رہنما ایسا ہونا چاہیے جو عالمی برادری کے لیے قابل قبول ہو۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ اگر ایران اپنا جوہری پروگرام ختم نہیں کرتا تو وہ ایرانی رہنما کے خلاف کارروائی کی حمایت کریں گے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی کے مزید بڑھنے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹائم میگزین کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں یہ سب اس لیے نہیں کر رہا کہ آخر میں ہمیں ایک اور خامنہ ای مل جائے۔

ایران کے بعد کیوبا امریکہ کا اگلا ہدف ہوگا، ٹرمپ کی دھمکی

Next Post
خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، 8 فیصد گرگئیں
Previous Post
چین میں سونے سے بھری بطخ نے شہری کو امیر بنا دیا