Site icon bnnwatch.com

امریکہ نے مجتبیٰ خامنہ ای کے سر کی قیمت 10 ملین ڈالر مقرر کردی

Mojtaba Khamenei $10 Million Bounty

امریکہ نے مجتبیٰ خامنہ ای کے سر کی قیمت 10 ملین ڈالر مقرر کردی

امریکی محکمہ خارجہ کی ڈپلومیٹک سکیورٹی سروس کے پروگرام ریوارڈز فار جسٹس نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے متعدد اہم رہنمائوں سے متعلق معلومات کے بدلے 10 ملین ڈالر تک کے انعام کا اعلان کردیا۔ پروگرام کے مطابق یہ افراد پاسدارانِ انقلاب کے مختلف دھڑوں کی قیادت اور انتظام سنبھالے ہوئے ہیں جس پر دنیا بھر میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عملدرآمد کا الزام ہے

پروگرام نے ان رہنمائوں یا پاسدارانِ انقلاب کی مختلف شاخوں کے بارے میں معلومات رکھنے والے کسی بھی شخص سے کہا ہے کہ وہ ٹور نیٹ ورک پر موجود خفیہ پلیٹ فارم یا سگنل ایپ کے ذریعے معلومات فراہم کرے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ معلومات فراہم کرنے والا شخص مالی انعام اور اپنی رہائش کا مقام بدلنے کا اہل ہو سکتا ہے۔امریکی پروگرام کے اعلان کے مطابق فہرست میں پاسدارانِ انقلاب اور ایرانی سکیورٹی اداروں سے وابستہ کئی شخصیات شامل ہیں۔

ان میں یہ نام نمایاں ہیں۔ ایرانی سپریم لیڈر کے بیٹے مجتبی خامنہ ای، سپریم لیڈر کے دفتر کے نائب سربراہ علی اصغر حجازی، سپریم لیڈر کے سینئر فوجی مشیر یحیی رحیم صفوی، سپریم لیڈر کے مشیر اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سابق سیکرٹری علی لاریجانی، ایرانی وزیر برائے انٹیلی جنس و سیکیورٹی اسماعیل خطیب اور ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی۔اس فہرست میں دیگر عہدوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے جن میں ڈیفنس کونسل کے سیکرٹری، سپریم لیڈر کے مشیر، سپریم لیڈر کے ملٹری آفس کے سربراہ اور پاسدارانِ انقلاب کے ایک کمانڈر شامل ہیں۔

پروگرام نے معلومات رکھنے والوں کو سرکاری ذرائع جن میں ایکس اکانٹ بھی شامل ہے یا مخصوص بین الاقوامی نمبر پر رابطہ کرنے کی دعوت دی ہے۔ ریوارڈز فار جسٹس امریکی محکمہ خارجہ کا ایک اقدام ہے جو ان معلومات کے بدلے مالی انعامات دیتا ہے جو واشنگٹن کے بقول دہشت گردی اور بین الاقوامی سیکیورٹی خطرات کے خلاف مددگار ثابت ہوں۔

اٹلی کا پاکستانی اسکلڈ لیبرکو ساڑھے 10ہزار ویز ے دینے کا اعلان

Exit mobile version