Skip to main contentSkip to footer

محمد یوسف نے شاہین، بابر اور شاداب کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا

Mohammad Yousuf PCB Controversy

محمد یوسف نے شاہین، بابر اور شاداب کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا

پاکستان کے سابق کپتان محمد یوسف ٹیم کے سینئر پلیئرز بابراعظم، شاہین آفریدی اور شاداب کی بدترین پرفارمنس پر برس پڑے۔بھارت سے ورلڈ کپ میں بدترین اور شرمناک شکست کے بعد انہوں نے تینوں پلیئرز کو فوری طور پر ہٹاکر نئے ٹیلنٹ کو جگہ دینے کا مطالبہ کردیا ہے،

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ایک بار پھر سے پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، گرین شرٹس کی نہ لڑنے کی روش اور سینئر کرکٹرز کی نہایت خراب پرفامنس دیکھ کر نہ صرف شائقین کرکٹ بلکہ سابق کرکٹرز کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا ہے۔

محمد یوسف نے بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد ٹیم کے نام نہاد بڑے پلیئرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انھیں ٹیم سے باہر کرکے نئے پلیئرز کو موقع دیا جائے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے محمد یوسف نے لکھا کہ شاہین، بابر اور شاداب کا وقت ختم ہوگیا، پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو کمزور ٹیموں کے خلاف خالی جیت کی نہیں بلکہ نئے پرفارمرز کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے خلاف اہم میچ میں بابراعظم، شاداب خان، شاہین آفریدی بری طرح ناکام رہے اور ٹیم کی شکست میں اہم کردار ادا کیا۔ جبکہ فخر زمان، خواجہ نافع اور نسیم شاہ باہر بیٹھے رہے انہوں نے کہا کہ محمد حارث اور خواجہ نافع کو جگہ دے کر شاہین کی جگہ نسیم شاہ کو موقع دیا جائے

جبکہ بابر کو صرف ون ڈے تک محدود کیا جائے کیونکہ ٹی ٹوینٹی کھیلنا اس کے بس کی بات نہیں ہے۔ شائقین کرکٹ نے کمنٹس میں محمد یوسف کے اس مطالبے کی تائید کرتے ہوئے کہ کنگ کہلانے والے بابر آج تک انڈیا کیخلاف صرف ایک میچ کے علاوہ کوئی میچ انفرادی طورپر نہیں جتوا سکے جس پر انہیں ٹی ٹوینٹی سے خود کنارہ کش ہو جانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

ٹی 20 ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ، زمبابوے کی آسٹریلیا کو شکست

Next Post
انڈیا بمقابلہ پاکستان کرکٹ زمین اور آسمان ہیں، عرفان پٹھان کا طنز
Previous Post
امریکہ نے ایران کی جانب ایک اور بحری بیڑہ روانہ کردیا