Site icon bnnwatch.com

مسجد نبویۖ میں یومیہ 235 ٹن آب زم زم کی تقسیم

مسجد نبویۖ میں یومیہ 235 ٹن آب زم زم کی تقسیم

مسجد الحرام اور مسجد نبویۖ کے امور کی جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ نمازیوں اور زائرین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مسجد نبویۖ میں یومیہ تقریبا 235 ٹن آب زم زم تقسیم کیا جاتا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق اتھارٹی نے کہا کہ یہ اقدام حرمین شریفین میں نمازیوں اور زائرین کو خدمات کی فراہمی کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

اس نظام میں مسجد نبوی ۖاور اس کے صحنوں میں 10 ہزار سے زائد زم زم واٹر ڈسپنسر موجود ہیں، جنہیں مسلسل دوبارہ بھرا جاتا ہے اور ان کی نگرانی کی جاتی ہے۔جدید واٹر ٹیسٹنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے آب زم زم کے معیار اور سیفٹی کی جانچ کی جاتی ہے،

تاکہ آب زم زم تک محفوظ اور آسان رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اتھارٹی کی جانب سے آب زم زم کی مستقل بنیادوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ ادارہ موجود ہے جہاں سینکڑوں کارکن آب زم زم کی فراہمی کے لیے مامور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مسجد قبا میں بغیر ڈرائیور چلنے والی روبوٹ ٹیکسی متعارف

 
Exit mobile version