Skip to main contentSkip to footer

زمین پر گرے آم اٹھانے پر 10 لاکھ روپے جرمانہ

زمین پر گرے آم اٹھانے پر 10 لاکھ روپے جرمانہ

جنوبی ایشیائی ملک سنگاپور میں زمین پر گرے ہوئے آم اٹھانے پر بھی بھاری بھرکم جرمانے ہوں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سنگاپور میں مقیم بھارتی نژاد ڈیجیٹل کریٹرپریانکا سنہا نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ویڈیو میں خاتون نے سڑک کنارے لگے ایک آم کے درخت کو دکھایا جو پھل سے بھرا ہوا ہے جبکہ کچھ آم زمین پر گرے ہوئے بھی دیکھے جا سکتیہیں۔آب آپ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ سڑک کنارے لگا درخت کسی کی ملکیت نہیں اور اس سے پھل کو توڑ کر کھایاجاسکتا ہے؟

لیکن جناب ایسا بلکل بھی نہیں ہے۔ڈیجیٹل کریٹر نے اپنی ویڈیو میں واضح طور پر بتایا کہ سڑک کنارے لگے درخت سے نا تو آم توڑ کر کھائے جاسکتے ہیں اور نہ ہی زمین پر پڑے آم کو اٹھایا جاسکتا ہے، اگرکسی نے اٹھانے کی کوشش کی تو اسے 5 ہزار سنگاپورین ڈالر یعنی پاکستانی 10 لاکھ 94 ہزار سے زائد کا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

خاتون کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ سنگاپور قانون کے مطابق سڑک یا کسی بھی پبلک مقامات پر لگے پھل دار درخت سے پھل توڑنا یا زمین پر گرے پھل کا اٹھانا جرم ہے کیوں کہ یہ حکومت کی ملکیت ہے، اسی لیے اس پر بھاری بھرکم جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

دنیا کا پہلا رسم الخط ایران میں ایجاد ہوا، جدید تحقیق

 

 

Next Post
خیبرپختونخوا میں گندم و گیس بحران، وزیراعلیٰ کی وفاق اور پنجاب پر شدید تنقید
Previous Post
گندم بحران، محکمہ خوراک خیبرپختونخوامیں تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد