لیاری والوں نے بھارت سے دھرندر کی کمائی میں حصہ مانگ لیا
بھارتی فلم دھرندھر نے جہاں باکس آفس پر ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کی ہے وہیں اب یہ فلم ایک نئے تنازع اور دلچسپ مطالبے کی زد میں آگئی ہے۔ کراچی کے قدیم اور گنجان آباد علاقے لیاری کے مکینوں نے فلم کی کہانی ان کے علاقے پر مبنی ہونے کی وجہ سیدھرندھر2 کے منافع میں بڑے حصے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں لیاری کے رہائشیوں کو فلم دھرندھر کی کامیابی پر ردعمل دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں ایک مقامی شخص کا کہنا ہے کہ، یہ فلم ہمارے علاقے پر بنی ہے، اس نے کروڑوں کمائے ہیں۔ اگر ہمیں اس میں سے 500 کروڑ روپے مل جائیں تو یہاں کی سڑکیں اور انفراسٹرکچر بدل سکتا ہے۔
جہاں کچھ لوگ پیسوں کا مطالبہ کر رہے ہیں، وہیں لیاری کے نوجوانوں نے فلم میں علاقے کی تصویر کشی پر اعتراض بھی اٹھایا ہے۔دوسری جانب، سرحد پار سے بھارتی مداحوں نے اس مطالبے پر دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے اسے مذاق قرار دیتے ہوئے لکھا کہ آدتیہ دھر کو چاہیے کہ وہاں اپنے نام کی ایک سڑک بنوا دیں،
جبکہ کچھ نے اس مطالبے کو مضحکہ خیز قرار دیا۔یہ معاملہ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے اور دونوں ممالک کے صارفین کے درمیان بحث کا مرکز بنا ہوا ہے، جہاں کچھ اسے سنجیدہ مسئلہ سمجھتے ہیں تو کچھ اسے محض ایک وائرل ٹرینڈ قرار دے رہے ہیں۔

