آٹھ دہائیوں سے گمشدہ انگوٹھی ساحل پر ریت سے مل گئی
امریکا کی ریاست نبراسکا میں دہائیوں قبل گم ہونے والی انگوٹھی ساحل پر ریت میں دبی ہوئی مل گئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نبراسکا میں خزانے کی تلاش کرنے والے شخص نے میٹل ٹیٹیکٹر کی مدد سے انگوٹھی ڈھونڈ نکالی اور اسے خاندان کو واپس کردیا۔
اینڈریو سیفر کو یہ انگوٹھی بیلمار کے ساحل پر ملی جس کے بعد انہوں نے مالک کو تلاش کرنے کا فیصلہ کیا۔
انگوٹھی پر صرف ’بی ڈبلیو‘ کے حروف درج تھے، انہوں نے کسی طرح پتا لگایا کہ انگوٹھی کا تعلق نبراسکا کے کریٹ ہائی اسکول سے منسلک ہے جو بیلمار سے تقریباً 1300 میل دور ہے۔
انہوں نے مدد کے لیے کریٹ پبلک لائبریری سے رابطہ کیا جنہوں نے اس معمہ کو حل کرنے کے لیے اسکولز فاؤنڈیشن سے مدد ملی۔
بالآخر ’بی ڈبلیو‘ کی مالکن باربرا ویلیج نامی خاتون کے نام سے ہوئی جو 1966 کے بیچ کی طالبہ تھیں، باربرا کی بہن سینڈی ویلیج روشے نے بتایا کہ انہیں اب بھی اندازہ نہیں ہے کہ انگوٹھی وہاں تک کیسے پہنچی۔
سینڈی نے بتایا کہ ان کی بہن دہائیوں پہلے کچھ عرصہ بوسٹن میں رہی تھیں لیکن انگوٹھی نیو جرسی کے ساحل پر کیسے دفن ہوئی، یہ اب بھی ایک راز ہے۔
خاتون نے کہا کہ اب انگوٹھی ہمارے پاس ہے اور اتنے عرصے بعد بھی اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا اور یہ اصل حالت میں موجود ہے جو حیرانگی کی بات ہے
