Site icon bnnwatch.com

لاہور میں بسنت کے پہلے روز دو افراد جاں بحق، 40 زخمی

Lahore Basant First Day Casualties

لاہور میں بسنت کے پہلے روز دو افراد جاں بحق، 40 زخمی

لاہور میں بسنت کے پہلے روز پتنگوں سے جڑے مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق اور چالیس زخمی ہو گئے ہیں۔

میو اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پہلے روز اسپتال میں 2 لاشیں اور 40 زخمی لائے گئے، شہری پتنگ لوٹنے کے دوران کرنٹ لگنے، چھتوں سے گرنے اور ڈور پھرنے سے زخمی ہوئے۔

میو اسپتال کا کہنا ہے کہ زیادہ تر مریضوں کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ بسنت کی وجہ سے محکمہ صحت نے تمام اسپتالوں میں الرٹ جاری کر رکھا ہے۔

 آج لاہور میں بسنت کا دوسرا روز ہے اور لاہوریے پتنگیں گڈے اڑانے کے لیے وارم اپ ہو رہے ہیں، لاہور پریس کلب میں بھی بسنت فیسٹول کا اہتمام کیا گیا ہے جب کہ لبرٹی چوک بسنت پر سیلفی پوائنٹ بنا ہوا ہے جہاں گڈوں کے بڑے ماڈلز سجائے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں امام بارگاہ میں ہونے والے افسوس ناک اور تباہ کن خود کش دھماکے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی بسنت تقریبات منسوخ کر دی ہیں، سوشل میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے انھوں نے کہا لبرٹی اسکوائر پر شیڈول کیا گیا میگا بسنت شو بھی نہیں ہوگا۔ تاہم بروز اتوار مکمل جوش و جذبے سے یہ ثقافتی اور رنگا رنگ تہوار منایا جائے گا اور لاہوری کھل کر اس بسنت کے مزے اڑائیں گے

Exit mobile version