Skip to main contentSkip to footer

کویت جانے والوں کیلئے خوشخبری، قوانین میں نرمی کردی گئی

Kuwait Visa Rules Relaxed

کویتی حکام نے وزٹ ویزا قوانین میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے ویزے کی مدت میں اضافہ کیا تھا۔ تاہم اب بھی بہت سے لوگ پرانے قواعد کو درست سمجھتے ہوئے الجھن اور تذبذب کا شکار ہیں،

حالیہ سرکاری معلومات کی روشنی میں اہم نکات پیش کیے جا رہے ہیں، اس حوالے سے نئے امیگریشن فریم ورک کے تحت کویت نے وزٹ ویزا کے اختیارات میں توسیع کی ہے۔ درخواست کے جدید آن لائن نظام متعارف کرائے گئے ہیں۔

بعض پرانی پابندیاں جیسے کہ مخصوص ایئر لائن کے ذریعے ملک میں داخلے کی شرط ختم کردی گئی ہے، عام طور پر یہ غلط فہمی ہے کہ ہر تین ماہ بعد تین ماہ کے لیے ملک سے باہر رہنا لازمی ہے، موجودہ قوانین کے تحت ایسی کوئی سرکاری شرط موجود نہیں کہ وزیٹر کو ہر تین ماہ بعد ملک چھوڑ کر مزید تین ماہ باہر رہنا پڑے گا۔

رپورٹ کے مطابق اگر ویزا کی مدت ختم ہو جائے تو وزیٹر صرف ملک سے روانہ ہونے کے بعد دوبارہ نیا ویزا حاصل کرکے واپس آسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ایسی کوئی باضابطہ پابندی نہیں ہے کہ تین بار ملک چھوڑنے کے بعد دوبارہ وزٹ ویزا جاری نہ کیا جائے۔ تاہم ہر نئی درخواست کو علیحدہ سے جانچا جاتا ہے کویت وزٹ ویزا کیلیے مسافر کے پاسپورٹ کا درست اور کارآمد ہونا ضروری ہے، اس پر کسی قسم کی قانونی خلاف ورزی کا الزام یا پابندی نہیں ہونی چاہیے۔

نئے قوانین کے مطابق بعض صورتوں میں وزٹ ویزا کی مدت میں توسیع کی جا سکتی ہے، مثلاً 3 ماہ سے 6ماہ یا 12 ماہ تک لیکن یہ وزارت کی منظوری اور فیس سے مشروط ہوتی ہے۔

آسٹریلیا میں ملازمت اور رہائش کا دروازہ کھل گیا

اگر کوئی غیر ملکی کویت میں مقررہ مدت سے زیادہ قیام کرلے اور اس کی باقاعدہ توسیع نہ لی جائے تو اس پر جرمانہ عائد ہوسکتا ہے اس کے علاوہ ملک بدری (ڈی پورٹیشن) یامستقبل میں داخلے پر پابندی بھی لگ سکتی ہے۔

 تازہ ترین اور مستند معلومات کے لیے کویت کی وزارت داخلہ کی ویب سائٹ

https://kuwaitvisa.moi.gov.kw

Previous Post
بجلی بلوں کے ذریعے ملکی قرضوں کی ادائیگی کا انکشاف