کویت نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے ایک نیا طویل المدتی اقامتی نظام متعارف کروا دیا ہے جسکے تحت اہل سرمایہ کاروں کو 15 سال تک کا رہائشی پرمٹ فراہم کیا جا سکے گا۔ اس پالیسی کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانا اور ساتھ ہی اہلیت کے معیار کو مزید سخت اور منظم بنانا ہے۔ یہ نیا نظام کابینہ کی قرارداد نمبر 651 برائے 2026 کے تحت نافذ کیا گیا ہے
سرکاری اخبار کویت الیوم میں جاری تفصیلات کے مطابق فریم ورک میں سرمایہ کاروں کی مالی حیثیت، کاروباری سرگرمیوں اور قانونی تقاضوں کی مکمل جانچ سے متعلق واضح شرائط شامل کی گئی ہیں۔ اس کے تحت سرمایہ کاری کمپنیوں کے مالکان، شراکت داروں اور سینئر ایگزیکٹوز کے ساتھ ان کے قریبی اہل خانہ کو بھی رہائشی سہولت دی جا سکے گی۔
نیوزی لینڈ نے دنیا بھر کے ہنرمند افراد کیلئے ویزا سکیم متعارف کرادی
اقامتی اجازت حاصل کرنے کے لیے سخت مالی معیار مقرر کیا گیا ہے، کمپنیوں کے لیے کم از کم سرمایہ 1 ملین کویتی دینار اور کم از کم سرمایہ کاری 5 ملین کویتی دینار (تقریبا 1.63 کروڑ امریکی ڈالر) لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ کویت میں فعال کاروباری سرگرمی کا ثبوت بھی ضروری ہوگا۔ تمام درخواستیں کویت ڈائریکٹ انویسٹمنٹ پروموشن اتھارٹی کے ذریعے جمع ہوں گی تاہم حتمی فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی۔
پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزا ختم
