قبائلی ضلع کرم میں حالیہ بارشوں کے باعث دو مختلف واقعات میں مکانوں کی چھتیں منہدم ہونے سے ایک ہی خاندان کے تین کمسن بچوں سمیت 4افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون اور بچہ سمیت2 زخمی ہوگئے۔مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روزعلی الصبح لوئر تحصیل کے گاؤں کوڑی کس میںاشرف خان کے مکان کے کمرے کی چھت بارش کے باعث اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر تین کمسن بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے فوری امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے بچوں کی لاشیں ملبے سے نکال لیں۔جاں بحق بچوں میں دو بہنیں آسمہ ‘یاسینہ اور بھائی عباد شامل ہیں جبکہ ماں زخمی بتائی جاتی ہے۔ادھر اپر تحصیل کے علاقے زیڑان تاجک میں بھی بارشوں کے باعث ایک گھر کے کمرے کی چھت گرنے سے محمد کیان جاں بحق جبکہ اس کا کمسن بھائی ماجد حسین زخمی ہوگیاجسے طبی امداد کے لیے قریبی مرکز صحت منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں
موٹر سائیکل سوار ماہانہ 2000 روپے گھر بیٹھے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ طریقہ سامنے آگیا
ایران، اسرائیل اور امریکہ کا تنازعہ، جنگ سے سیز فائر تک (عالمی و پاکستانی معیشت پر اثرات)
