Skip to main contentSkip to footer

خیبرپختونخوا میں تین ماہ کے دوران دہشتگردی کے 475واقعات

KPK terrorism incidents 475 cases

خیبرپختونخوا میں دہشت گردی واقعات کی سہ ماہی رپورٹ پولیس نے جاری کردی۔رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران دہشتگردی کے 475 کیسز درج ہوئے ۔پولیس حکام نے صوبے میں دہشت گردی واقعات سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے ،

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران دہشتگردی کے 475 کیسز درج ہوئے، تین ماہ کے دوران فائرنگ کے161 واقعات جبکہ 70 ڈرون حملے رپورٹ ہوئے، گزشتہ 3 ماہ کے دوران بارودی مواد کے 54 دھماکے،27 دستی بم حملے ہوئے ہیں،

بھتہ خوری کے 28 کیسیز درج، اغواء کے 9 واقعات رپورٹ ہوئے، رواں سال ٹارگٹ کلنگ کے 32، اور 3 خودکش حملے ہوئے،بنوں میں دہشتگردی کے سب سے زیادہ 92 واقعات، شمالی وزیرستان میں 88 واقعات ہوئے، ڈیرہ اسماعیل خان 65، پشاور میں دہشتگردی کے 44 کیسیز رپورٹ ہوئے۔

 

 

Next Post
امریکی حکام نے کب کب پاکستان کے دورے کیے، تفصیلات منظر عام پر آگئیں
Previous Post
ایران، اسرائیل اور امریکہ کا تنازعہ، جنگ سے سیز فائر تک (عالمی و پاکستانی معیشت پر اثرات)