Skip to main contentSkip to footer

خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ پلس پروگرام کے بجٹ میں اضافہ

KPK Sehat Card budget increase

خیبر پختونخوا حکومت نے صحت کارڈ پلس پروگرام کے بجٹ میں اضافہ کر دیا  حکام کے مطابق حکومت پہلے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کو ماہانہ 3 ارب روپے فراہم کرتی تھی جو اس اسکیم کو چلاتی ہے۔ دسمبر میں اس رقم کو بڑھا کر 4 ارب روپے ماہانہ کر دیا گیا تاکہ پینل میں شامل ہسپتالوں کے بقایاجات ادا کیے جا سکیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اس پروگرام کا سالانہ بجٹ 36 ارب روپے سے بڑھا کر 48 ارب روپے کر دیا گیا ہے، تاہم موجودہ مالی سال کے لیے حکومت نے 41 ارب روپے مختص کیے ہیں جس میں جولائی سے نومبر تک پہلے پانچ ماہ میں ہر ماہ 3 ارب روپے جاری کیے گئے۔پروگرام کے سالانہ اخراجات کا تخمینہ 34 سے 35 ارب روپے ہے جبکہ باقی رقم پرانے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔کئی ہسپتالوں نے شکایت کی ہے کہ انشورنس کمپنی کی جانب سے ادائیگی میں تاخیر ہو رہی ہے

جس سے علاج کی سہولیات متاثر ہو رہی ہیں۔اس وقت 700 ہسپتال اس پروگرام میں شامل ہیں جن میں سے 169 خیبر پختونخوا میں ہیں۔فروری 2016 میں آغاز کے بعد سے اب تک تقریبا 49 لاکھ 80 ہزار مریض 135 ارب روپے مالیت کی مفت تشخیص اور علاج کی سہولیات حاصل کر چکے ہیں۔یہ اسکیم پورے صوبے کی آبادی کو کور کرتی ہے جس میں 1 کروڑ 7 لاکھ خاندان اور تقریبا 3 کروڑ 45 لاکھ افراد شامل ہیں۔حکام کے مطابق اگر فنڈز بروقت جاری کیے جائیں تو ہسپتال مفت علاج کی سہولت جاری رکھ سکیں گے

اور مریضوں کو پشاور جانے کے بجائے اپنے قریبی ہسپتالوں میں علاج مل سکے گا۔

صوابی میں ڈیڈ لائن ختم ، کیمپوں سے مہاجرین کی گرفتاریاں شروع

Next Post
ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس، جان سینا کا رسل مینیا لڑنے کا اعلان
Previous Post
غیرقانونی پاکستانی شہریت رکھنے والوں کونیشنل ڈیٹا بیس سے نکالنے کی ہدایت