Site icon bnnwatch.com

سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک

KPK security forces operation militants

سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 13 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے باڑہ اور بنوں کے علاقوں میں کارروائیاں کی، باڑہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ ضلع بنوں میں آپریشن کے دوران 3 خوارج جہنم واصل ہوئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں 13 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا اور کہا کہ فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت سے بنوں اورباڑہ میں دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہیں۔

صدر مملکت آصف زرداری نے بھی پاک فوج کی جانب سے کارروائیوں کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ،صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں دیرپا امن کے قیام کیلئے پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں۔ آپریشنز میں حصہ لینے فورسز قوم کے سر کا تاج ہیں

گیس قلت، ملک بھر میں سی این جی سٹیشنز بند ہونے کا خدشہ

Exit mobile version