Site icon bnnwatch.com

خیبرپختونخوا کی اقلیتی برادری کیلئے فنڈ 400 ملین تک بڑھانے کا فیصلہ

KPK minority fund increased 400 million

 خیبرپختونخواحکومت  نے صوبے میں  اقلیتی برادری کیلئے فنڈ 400 ملین تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی کی زیر صدارت دہشتگردی سے متاثرہ اقلیتی برادری کے انڈومنٹ فنڈ کی سسمنٹ کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا،

جس میں متاثرین کیلئے امدادی پیکج میں نمایاں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں 2013 کے آل سینٹس چرچ کوہاٹی گیٹ پشاور حملے کے متاثرین کو رواں ہفتے مالی معاونت کے چیکس دینے کی ہدایت کی گئی۔وزیر اعلی نے انڈومنٹ فنڈ کی سیڈ منی 200 ملین روپے سے بڑھا کر 400 ملین روپے کرنے کی منظوری دی، جبکہ بیواں کیلئے امدادی رقم 10 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کرنے کی ہدایت جاری کی۔

اسی طرح یتیموں کیلئے امداد 5 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ، معذور افراد کیلئے 5 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ اور زخمیوں کیلئے ایک لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیر اعلی نے اقلیتی برادری کیلئے محکمہ اوقاف میں علیحدہ ڈائریکٹوریٹ کے قیام پر ہوم ورک کرنے اور ان کی رہائشی کالونیوں کی بحالی کیلئے ترقیاتی سکیم آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی ہدایت بھی دی۔

ان کا کہنا تھا کہ اقلیتی برادری کا تحفظ اور فلاح حکومت کی آئینی و اخلاقی ذمہ داری ہے اور ملکی ترقی میں ان کا کردار قابل قدر ہے۔

پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان کشیدگی خاتمے اور تعاون بڑھانے پر اتفاق

Exit mobile version