Site icon bnnwatch.com

خیبرپختونخوا حکومت کے قرضے 809 ارب سے تجاوز کرگئے

KPK government debt exceeds 809 billion

 خیبرپختونخوا میں رواں مالی سال کے  پہلے 6 ماہ کے دوران لیے گئے قرضوں کا حجم 809 ارب روپے سے تجاوز کرگیا۔محکمہ خزانہ کی دستاویزات میں کے مطابق صوبائی حکومت نے مجموعی طور پر 102 ترقیاتی منصوبوں کے لیے قرضے حاصل کیے اور ان  قرضوں کا حجم 809 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ قرض عالمی بینک سے لیا گیا جس کے تحت 46 منصوبوں کیلئے 352 ارب 50 کروڑ روپے حاصل کیے گئے۔اسی طرح ایشیائی ترقیاتی بینک سے 44 منصوبوں کے لئے 351 ارب 80 کروڑ روپے قرض حاصل کیا گیا

۔دستاویزات کے مطابق جولائی سے دسمبر تک حکومت نے قرضوں اور سود کی مد میں 25 ارب 56 کروڑ روپے ادا کیے جن میں 15 ارب 81 کروڑ روپے اصل قرض اور 9 ارب 75 کروڑ روپے سود کی ادائیگی شامل ہے۔اس حوالے سے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ بجٹ میں 180 ارب روپے قرض کا تخمینہ تھا،

یہ پرانے قرضے ہیں جن کے معاہدے دستخط ہوچک یہیں جب کہ یہ قرضے جاری منصوبوں کیلئے ہیں۔

 

پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان کشیدگی خاتمے اور تعاون بڑھانے پر اتفاق

Exit mobile version