Skip to main contentSkip to footer

خیبرپختونخوا میں 2ماہ کے دوران دہشت گردی کے 185 واقعات

KP Terrorism Incidents Two Months

خیبرپختونخوا میں 2ماہ کے دوران دہشت گردی کے 185 واقعات

خیبرپختونخوا میں جنوری اور فروری کے دوران دہشت گردی کے 185 واقعات ہوئے۔خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال، حکومت نے اعداد و شمار مرتب کرلئے، حکومت کی مرتب کئے گئے اعداد شمار سامنے آگئے۔

رپورٹ کے مطابق صرف2 ماہ میں فائرنگ کے 91 اور آئی ای ڈی بلاسٹ کے 20 واقعات ہوئے، باڈر کی دوسرے جانب سے دہشت گردی کے 5 مختلف واقعات ہوئے۔بتایا گیا کہ 3 ہینڈ گرنیڈ ،ٹارگٹ کلنگ کے 2 اور مارٹر گولہ پھٹنے کے 41 واقعات ہوئے، 2 میزائل ، 5 راکٹ گرنے اور 3 مائن دھماکوں کے واقعات سامنے آئے۔

صوبائی حکومت کی رپورٹ کے مطابق صرف 2 ماہ میں سب سے ذیادہ بدامنی کے 60 واقعات شمالی وزیرستان میں رپورٹ ہوئے، باجوڑ میں 34 اور خیبر میں 24 دہشت گردی کے واقعات ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ صرف 2 ماہ کے دوران مختلف واقعات میں 100 سے زیادہ پولیس ، شہری، لیویزاور دیگر زخمی و جاں بحق ہوئے۔

امریکہ کی جنگوں میں 19 برسوں کے دوران 13 لاکھ 53 ہزار لوگ جاں بحق

Next Post
حکومت پر قرضوں کے بوجھ میں 7000 ارب روپے اضافہ
Previous Post
ایران کے بعد کیوبا امریکہ کا اگلا ہدف ہوگا، ٹرمپ کی دھمکی