Skip to main contentSkip to footer

خیبرپختونخوا میں رمضان پیکیج کے لئے بینک اکائونٹ کی شرط ختم

KP Ramzan Package 2026

خیبرپختونخوا میں رمضان پیکیج کے لئے بینک اکائونٹ کی شرط ختم

خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان پیکیج 2026 کے مستحقین کے لیے عائد کردہ بینک اکانٹ کی لازمی شرط کو باضابطہ طور پر ختم کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی حکام کی جانب سے ایک باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔کے پی حکومت نے ضرورت مند خاندانوں کیلئے 12,500 روپے مالی امداد کا اعلان کیا تھا، لیکن اس کے ساتھ ہی یہ شرط بھی رکھی تھی

کہ تمام مستحقین کا بینک اکائونٹ ہونا لازمی ہے۔ اس فیصلے پر صوبے بھر سے سخت ردِعمل سامنے آیا ، جس میں شہریوں اور مقامی نمائندوں نے اسے ایک “غیر حقیقت پسندانہ شرط قرار دیا تھا۔دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں رہنے والے غریب خاندانوں کے لئیبینکنگ کی سہولیات تک رسائی ناممکن حد تک مشکل تھی

جبکہ دیہاتوں میں رہنے والی اکثریت کے پاس نہ تو بینک اکائونٹس ہیں اور نہ ہی وہ بینکنگ کے پیچیدہ طریقہ کار سے واقف ہیں۔حکومت نے رجسٹریشن کے عمل میں درج ذیل تبدیلیاں کی ہیں ،جس کے تحت اب مستحقین کو بینک اکائونٹ کے بجائے ان کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ اور موبائل فون نمبر کی بنیاد پر رجسٹر کیا جائے گا۔اس فیصلے سے صوبے کے ہزاروں وہ خاندان بھی مستفید ہو سکیں گے،

جو بینک اکائو نٹ نہ ہونے کی وجہ سے امداد سے محروم ہونے کے خطرے سے دوچار تھے۔

آپریشن غضب للحق، 133 طالبان ہلاک، 200 سے زائد زخمی

Next Post
عبدالستار ایدھی کا 96واں یوم پیدائش کل منایا جائے گا
Previous Post
بھارت سے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کی میزبانی چھن جانے کا خطرہ