Site icon bnnwatch.com

خیبرپختونخوا میں بارشوں، آندھی اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

خیبرپختونخوا میں بارشوں، آندھی اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں 11 جون سے 13 جون تک تیز ہواؤں، گرج چمک اور وقفے وقفے سے بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال، اپر و لوئر دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بونیر، مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، جبکہ پشاور، مردان، نوشہرہ،

چارسدہ، صوابی، کوہاٹ، کرم، اورکزئی، خیبر، باجوڑ، مہمند، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں بھی بارش اور آندھی متوقع ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور مختلف علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، جبکہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ،

بونیر، ایبٹ آباد اور کوہستان میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔
پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ پشاور، مردان اور نوشہرہ سمیت میدانی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، جبکہ تیز ہواؤں اور ژالہ باری سے کمزور عمارتوں، بجلی کے کھمبوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ صوبے بھر میں کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے

اور کسانوں کو حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو پیشگی حفاظتی اقدامات، ریسکیو ٹیموں کی تیاری، وسائل کی دستیابی، اہم شاہراہوں کو کھلا رکھنے، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور متبادل راستوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ متعلقہ اداروں کو نکاسی آب کے نظام کی صفائی اور اربن فلڈنگ سے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔
سیاحوں اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے

ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی ، سبی میں پارہ 49ڈگری چھو گیا

 

جبکہ عوام سے کہا گیا ہے کہ تیز بارشوں کے دوران سیلابی پانی، ندی نالوں اور دیگر خطرناک مقامات سے دور رہیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ادارے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے

Exit mobile version