Site icon bnnwatch.com

خیبرپختونخوا پولیس کا 150سال پرانی وردی تبدیل کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا پولیس کا 150سال پرانی وردی تبدیل کرنے کا فیصلہ

صوبہ خیبرپختونخوا میں پولیس فورس میں یکسانیت اور ڈسپلن کو یقینی بنانے کے لیے ڈیڑھ سو سالہ پرانا روایتی یونیفارم تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ اس فیصلے کے تحت صوبہ بھر کے تمام اضلاع بشمول قبائلی اضلاع میں تمام  خیبرپختونخوا پولیس اہلکاروں کے لیے معیاری پولیس یونیفارم اولیو گرین شرٹ اور خاکی پینٹ پر مشتمل ہوگی۔ اس ضمن میں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے اسٹینڈنگ آرڈر نمبر 5 جاری کر دیا ہے جس کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس کے لیے یکساں یونیفارم پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈیوٹی کے دوران روایتی لباس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کے تحت شلوار قمیض، واسکٹ اور چپل پہننا ممنوع ہوگا۔اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس کے کانسٹیبل سے انسپکٹر تک تمام اہلکار اولیو گرین شرٹ، خاکی پینٹ، سیاہ بوٹ، سیاہ بیلٹ، نام پلیٹ اور متعلقہ رینک پہنیں گے جبکہ گزٹیڈ خیبرپختونخوا پولیس افسران بھی معیاری اولیو گرین شرٹ اور خاکی پینٹ کے ساتھ رینک بیجز لگائیں گے۔حکم کی خلاف ورزی کی صورت میں جو اہلکار مقررہ یونیفارم کے بغیر ڈیوٹی پر پایا گیا اس کے خلاف پولیس رولز 1975 کے تحت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

حکومت نے ڈیڑھ ماہ میں عوام سے 180 ارب روپے ہتھیا لئے

 

سرحد چیمبر نے سی این جی بندش کا حکومتی فیصلہ مسترد کردیا

 
 
Exit mobile version