Site icon bnnwatch.com

خیبرپختوخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام نشتر ہال میں تین روزہ ہنرمیلہ

ہنرمیلہ

خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام صوبہ کے ہنر مندوں کے ہنر اور ثقافت کے فروغ تین  روزہ ہنرمیلہ کا  نشترہال پشاور میں اختتام پذیر ہوگیا۔ فیسٹیول کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل خیبرپختو نخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی شاہد خان نے کیا۔ ان  کے ہمراہ ڈائریکٹر ایڈمن  اینڈ فنانس شہریار محمود، ڈائریکٹر کلچر اینڈٹورازم حلیمہ اقبال، کمانڈنٹ ٹورازم پولیس شاہ نواز، ڈپٹی ڈائریکٹر اکبر علی اور دیگر افسرا  موجود تھے۔

ڈائریکٹر جنرل خیبرپختو نخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی شاہد خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواکلچر اینڈٹورازم اتھارٹی کا ہنرمیلہ منعقد کرنے کا مقصد صوبہ کے ہنرمندوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ وہ  نہ صرف اپنے ہنر کو دنیا کے سامنے پیش کر سکیں بلکہ ا نکے ہنرکو فروغ دینے میں مزید مدد ملے۔ ہنرمیلہ میں 40 سے زائد دستکار ی اور روایتی کھا نےپینے کے سٹالز سجائے گئے ہیں جس میں صوبہ کی ثقافت کے بہتری  انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

انہوں  نے کہاکہ فیمیلز کیلئے منعقدہ  ہنرمیلہ میں بچوں کیلئے پلے ایریا، خیبرپختو نخوا کا روایتی حجرہ، کیلاش پویلین، دستکاری و ثقافتی سٹالز کیساتھ ساتھ صوبہ کے سیاحتی مقامات پر بنائی گئی تصاویر کی نمائش، ٹورسٹ ا نفارمیشن  ڈیسک اور صوبہ کے سیاحتی مقامات پر بنائی گئی ڈاکومنٹریز بھی نشر کی گئیں۔  نشترہال میں شام کے اوقات میں خیبرپختو نخوا کے  نامور فنکار مزاحیہ خاکے بھی پیش کئے گئے جبکہ ساتھ  ہی پاکستان کے چاروں صوبوں میں اظہار یکجہتی پر مبنی ڈرامہ اور دیگر مقابلوں کا ا نعقاد کیا گیا۔

فیسٹیول میں تمغہ امتیاز لینے والے منفردویکس پینٹنگ کے ہنرمندریاض احمد، ہزارہ پھلکاری، ہینڈی کرافٹ، چارسدہ چپل، ہزارہ ہینڈی کرافٹ، محکمہ جیل خانہ جات کاسٹال جس میں قیدیوں کے ہاتھوں سے بنی اشیاء، خواتین  کے مختلف سٹالز ان  کے علاوہ کھا نے پینے کے سٹالز میں چپلی کباب، بنوں پینڈا، چارسدہ چاول، گنے اور گڑ کا شربت، آئس کریم، دہی بھلے اور دیگر اشیاء شامل تھے ۔ تین روزہ ہ ر میلہ 15 سے 17 مئی تک  شترہال پشاور میں جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہو

 

دنیا کا پہلا رسم الخط ایران میں ایجاد ہوا، جدید تحقیق

Exit mobile version