Site icon bnnwatch.com

خیبر پختونخوا میں عید کے دوران ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

خیبر پختونخوا میں عید کے دوران ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

خیبر پختونخوا میں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے)نے عید کے دوران ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق 25 سے 31 مئی کے دوران خیبر پختونخوا میں گرمی کی شدت میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔

جبکہ 25 مئی سے بالائی فضائوں میں ہائی پریشر سسٹم بننے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔جاری کردہ الرٹ کے مطابق بنوں، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اسی طرح مردان، پشاور، صوابی سمیت دیگر اضلاع میں پارہ 45 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دیر، چترال اور ایبٹ آباد سمیت بالائی علاقوں میں بھی شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ حکام نے کہا کہ شہری غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔

مزید پڑھیں

تیزی سے پگھلتے برفانی تودے آبی مستقبل کیلئے خطرہ بن گئے

 
Exit mobile version