Skip to main contentSkip to footer

خیبرپختونخوا میں افغان مہاجرین کیخلاف آپریشن روک دیا گیا

KP Afghan refugees operation halted

خیبرپختونخوا میں افغان مہاجرین کیخلاف آپریشن روک دیا گیا

پاک افغان کشیدگی اور بارڈرز کی بندش کے باعث ماہ صیام کے دوران خیبرپختونخوا بھر میں افغان مہاجرین کیخلاف آپریشن روک دیا گیا ہے، خیبرپختونخوا پولیس کو فوری طور پر احکامات جاری کردیئے گئے ہیں

احکامات کے مطابق افغان مہاجرین کو فی الحال بے دخلی کیلئے نہ گرفتار کیا جائے گا اور یہ ہی گھروں پر چھاپے مارے جائیں گے۔ احکامات کے مطابق افغان مہاجرین کی دکانوں اور جائیدادوں کی نشاندہی کیلئے بنائی گئی کمیٹی کو بھی فی الحال کام سے روک دیا گیا ہے

پولیس احکامات کے مطابق افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن کاباقاعدہ آغاز عید کے بعد کیا جائیگا  تاہم بارڈر مسلسل بند رہا تو آپریشن میں مزید تاخیر بھی ممکن ہے

 ذرائع کے مطابق گرفتار کئے گئے تمام افغان مہاجرین کو مشروط رہائی دیدی گئی ہے تاکہ وہ عید سے قبل خود بخود انتظامات مکمل کرکے واپسی کی تیاری کریں بصورت دیگر گھر گھر آپریشن کرکے مزید گرفتاریاں بھی کی جائیں گی

افغان طالبان کی 104چیک پوسٹیں ،163ٹینک اور فوجی گاڑیاں تباہ

Next Post
امریکہ کا ایران کیخلاف فوجی کارروائیاں ایک ماہ تک جاری رکھنے کا اعلان
Previous Post
وفاقی کابینہ کا 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکہ متعارف کرانے پر غور