Skip to main contentSkip to footer

عیدالفطر پر خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر لاکھوں سیاحوں کی آمد

Khyber Pakhtunkhwa Tourist Influx Eid

عیدالفطر پر خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر لاکھوں سیاحوں کی آمد

عیدالفطر کے موقع پر خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی ریکارڈ آمد دیکھنے میں آئی، جس کے اعداد و شمار خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے جاری کر دیے۔ڈی جی ٹورازم اتھارٹی کے مطابق عیدالفطر کے تین دنوں کے دوران 2 لاکھ 62 ہزار سے زائد سیاحوں نے صوبے کے مختلف سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ سیاحوں نے وادی سوات کا رخ کیا جہاں ایک لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد سیر و تفریح کے لیے پہنچے، اس کے علاوہ گلیات میں بھی عیدالفطر کے دوران 51 ہزار 886 سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی۔حکام کے مطابق اس عرصے میں 76 غیر ملکی سیاح بھی خیبرپختونخوا کے مختلف سیاحتی مقامات پر موجود رہے اور قدرتی حسن سے لطف اندوز ہوئے،

سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمد سے مقامی سیاحت کو فروغ ملا ہے جبکہ ہوٹلنگ اور دیگر متعلقہ شعبوں میں بھی نمایاں سرگرمی دیکھنے میں آئی ہے۔

تل ابیب میں ہزاروں کوّوں کی پرواز کی کیا حقیقت ہے؟ کیا یہ قیامت کی نشانی ہے؟

Next Post
جاز کی177 ، زونگ کی 150 فائیو جی سائٹس فعال
Previous Post
انجینئرنگ کونسل کا 5000 انجینئرز کو فری تربیت دینے کا منصوبہ