Skip to main contentSkip to footer

خیبرپختونخواکے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں جلد دینے کا فیصلہ

Khyber Pakhtunkhwa Salary Early Payment

خیبرپختونخواکے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں جلد دینے کا فیصلہ

عید الفطر سے قبل سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔خیبرپختونخواکے سرکاری ملازمین کوعید سے پہلے تنخواہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق تنخواہ اور پنشن 16مارچ تک ادا کردی جائے گی۔اس سے قبل پنجاب حکومت نے بھی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے عید الفطر سے قبل بڑی خوشخبری سناتے ہوئے تنخواہوں اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کا اعلان کر دیا ہے۔

اس فیصلے کا مقصد عید کی خوشیوں میں ملازمین کو مالی ریلیف فراہم کرنا ہے۔پنجاب کے محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تمام سرکاری ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہ عید کی تیاریوں کے لیے 16 مارچ کو ہی ادا کر دی جائے گی۔سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ پنشنرز کو بھی ان کی ادائیگیاں 16 مارچ کو کر دی جائیں گی

تاکہ ریٹائرڈ افراد کو بھی کسی مالی تنگی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

پشاورمیں دوسرا رنگ روڈ بنانے کا فیصلہ، 60 ارب لاگت آئیگی

Previous Post
پشاورمیں دوسرا رنگ روڈ بنانے کا فیصلہ، 60 ارب لاگت آئیگی