Site icon bnnwatch.com

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے تباہی، 7 افراد جاں بحق، 19 زخمی

پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے بتایا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ہونے والی تیز بارشوں، آندھی اور فلش فلڈ کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے 7 افراد جاں بحق جبکہ 19 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 مرد، 4 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 7 مرد، ایک خاتون اور 11 بچے شامل ہیں۔


پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے نتیجے میں مجموعی طور پر 38 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں 36 گھروں کو جزوی جبکہ 2 گھر مکمل طور پر منہدم ہوگئے۔
یہ حادثات خیبر، دیر لوئر، مردان، شانگلہ، باجوڑ، چترال لوئر اور دیر اپر کے مختلف علاقوں میں پیش آئے۔


ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے آپس میں رابطے میں ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ متاثرین کو جلد از جلد امدادی سامان فراہم کیا جائے اور امدادی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

پیرس کے سرد خانوں میں لاشیں رکھنے کی گنجائش ختم ہوگئی

 


ڈی جی پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بلاوجہ سفر سے گریز کریں، حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور حکومتی اداروں کی جانب سے جاری کردہ الرٹس اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے۔ عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع، موسمی صورتحال سے آگاہی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

 

موبائل فون سستے ہوگئے، درآمدپر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی میں 20فیصد کمی
Exit mobile version