Skip to main contentSkip to footer

خیبر میں فائرنگ سے پولیس اہلکار کمسن بیٹے سمیت جاں بحق

Khyber Firing Policeman Killed

خیبرمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کمسن بیٹے سمیت جاں بحق

ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل سلطان خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور اس کا کمسن بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سپاہی سفیر خان کو گزشتہ شام اپنے حجرے کے سامنے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایاجس کے باعث وہ اپنے 7 سالہ بیٹے محمد طلحہ سمیت شدید زخمی ہو گئے۔

دونوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق سپاہی سفیر خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا، جبکہ اس کا کمسن بیٹا محمد طلحہ بھی دورانِ علاج جاں بحق ہو گیا۔حکام کے مطابق حملہ تقریباً ایک گھنٹہ قبل پیش آیا تھا

اور واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔پولیس نے تھانہ لنڈی کوتل میں نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

آپریشن غضب للحق، 133 طالبان ہلاک، 200 سے زائد زخمی

Next Post
میں نے کبھی روزہ نہیں رکھا’سارادن کھاتی رہتی ہوں، کرینہ کپور
Previous Post
بل گیٹس کا شادی کے دوران روسی خواتین سے تعلقات کا اعتراف