وزیر اعلی پنجاب نے جہاز لے لیا تو کوئی اچنبھے کی بات نہیں، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے جہاز لے لیا تو اس میں کوئی اچنبھے کی بات نہیں۔ جبکہ پنجاب حکومت کو ایئر پنجاب کے نام سے ایئرلائن کی اجازت بھی مل گئی ہے۔ خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کو نئی ایئر لائن کا لائسنس بھی جاری ہو چکا ہے۔
ایئر پنجاب ایک رجسٹرڈ ایئر لائن ہے۔ اور اس کے لئے باقاعدہ اجازت حاصل کر لی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعلی پنجاب جہاز حاصل کرتی ہیں۔ تو
اس میں حیرانگی کی کوئی بات نہیں۔ کیونکہ تمام وزرائے اعلی کے پاس جہاز موجود ہے۔ جبکہ وفاق میں وزیر اعظم کے پاس بھی سرکاری جہاز ہوتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ مریم نواز کی بطور وزیر اعلی پنجاب کارکردگی بہترین ہے۔ اور صوبے میں عوامی مسائل گراس روٹ لیول پر حل ہو رہے ہیں۔ مریم نواز پنجاب کی خدمت کر رہی ہیں
اور ان کے خلاف تنقید حسد کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔یہ چاہتے ہیں کسی طرح نقائص ڈھونڈے جائیں، یہ کوئی نقص نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر توجہ دے رہی ہے۔ اور مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رہیں گے۔
