ایرانی حکومت نے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے موقع پر 6 جولائی کو ایران بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ۔ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا ہے کہ اس تعطیل کا مقصد ایران کے سابق رہنما کے سوگواروں کی دارالحکومت سے واپسی کو آسان بنانا ہے۔
ترجمان کے مطابق جمعرات کے روز پورے ایران میں یومِ سوگ بھی منایا جائے گا، علی خامنہ ای کی تدفین 8 جولائی کو مشہد میں کی جائے گی۔سرکاری شیڈول کے مطابق علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین کی تقاریب 4 سے 8 جولائی کے درمیان تہران، قم اور مشہد میں منعقد ہوں گی، جبکہ عراق کے شہروں بغداد، کاظمین، کربلا اور نجف میں بھی تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ایران کے شہید رہنما سپریم لیڈر علی خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر ابتدائی امریکی حملے میں شہید ہوئے تھے۔ وزیر اعظم شہباز شریف جولائی کے پہلے ہفتے میں ایران کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کریں گے
مسجد اقصی کی تاریخی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش؟ اسرائیل کی گھنائونی سازش
دورہ ایران مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ بھی جائیں گے۔دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بھی آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کا امکان ہے جبکہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو خط بھی لکھا ہے جس میں انہیں آیت اللہ خامنہ کی آخری رسومات میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
امریکہ کا عرب ممالک سے تمام اڈے منتقل کرنے کافیصلہ
