Skip to main contentSkip to footer

اسرائیل نے خامنہ ای کے بنکر کی تھری ڈی ویڈیو جاری کر دی

Khamenei Bunker 3D Video

اسرائیل نے خامنہ ای کے بنکر کی تھری ڈی ویڈیو جاری کر دی

اسرائیل ڈیفنس فورس نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مبینہ زیرِ زمین بنکر کی تھری ڈی اینیمیٹڈ ویڈیو جاری کی ہے جس میں حملے کے وقت بنکر کی ساخت اور اندرونی تفصیلات دکھائی گئی ہیں۔

امریکی جریدے نیویارک پوسٹ نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا ہے کہ یہ وہ مقام ہے جہاں اسرائیلی فضائی حملے کے وقت ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای موجود تھے ۔ایکس پوسٹ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کے بنکر پر اسرائیلی فضائیہ کے 50 لڑاکا طیاروں کے ذریعے حملہ کیا گیا تھا۔اس حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شہید ہو گئے، جس کی تصدیق بعد میں متعدد ذرائع نے کی۔

حملے کے دوران ایران کے وزیر دفاع اور کئی اعلی عسکری رہنما بھی مارے گئے۔ امریکی اور اسرائیلی حکام نے اس آپریشن کو ایران کی دفاعی صلاحیت کو محدود کرنے کے مقصد کے تحت انجام دیا گیا قرار دیا تھا۔اسرائیلی فوج کی جاری کردہ تھری ڈی اینیمیٹڈ ویڈیو میں بنکر کی اندرونی ساخت، کمرے، اور سیکورٹی انفراسٹرکچر کی تفصیل دکھائی گئی ہے۔ آئی ڈی ایف کا دعوی ہے کہ یہ حملہ انتہائی منصوبہ بندی اور درستگی کے ساتھ انجام پایا اور بنکر کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔

دوسری جانب، بعض ذرائع نے حملے کے دعووں پر سوالات اٹھائے ہیں اور کہا ہے کہ موجودہ وائرل تصاویر اور ویڈیوز میں اے آئی یا فرضی مواد شامل ہو سکتا ہے۔ایران میں بھی صورتِ حال کو لے کر تضاد پایا جاتا ہے، بعض رپورٹس کے مطابق خامنہ ای اپنے گھر پر اہل خانہ کے ساتھ موجود تھے۔

یاد رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل نے تہران میں مشترکہ فضائی حملہ کیا تھا، جس میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای، وزیر دفاع اور ان کے قریبی اہل خانہ شہید ہو گئے تھے۔

ایران نے عرب ممالک پر 2000ڈرونز اور 500میزائل داغے

Next Post
ڈیڑھ سو سال پرانا پراسرار مشروب محفوظ حالت میں دریافت
Previous Post
خیبرپختونخواکے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں جلد دینے کا فیصلہ