Site icon bnnwatch.com

شاہراہ قراقرم غیر محفوظ ہوگئی،سکردوجانیوالے 7سیاح لٹ گئے

Karakoram Highway tourists robbed Skardu

شاہراہ قراقرم غیر محفوظ ہوگئی ،گلگت بلتستان ضلع دیامر بونر داس کے مقام پر مسلح ڈکیتی کی واردات، 4مسلح افراد نے راولپنڈی سے سکردو جانے والی کار کو روک کر 7مسافروں سے 80,300روپے نقدی ، 4سمارٹ فونز اور ایک کی پیڈـ موبائل چھین لیا اور فرار ہو گئے ۔

اطلاع ملنے پر ایس ایچ او گونر فارم اور ایف سی کیو آر ایف نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کیا تاہم تاحال ملزمان گرفتار نہ ہو سکے ۔ متاثرہ مسافروں نے اعلی حکام سے شاہراہ قراقرم پر سیکیورٹی بہتر بنانے کی اپیل کی ہے ۔ یاد رہے کہ شاہراہ قراقرم پر دیامر اور کوہستان کے اضلاع میں اب تک سینکڑوں وارداتیں ہو چکی ہیں جن میں ڈکیتیوں کے علاوہ کئی بیگناہ مسافروں کو ہلاک و زخمی بھی کیا جا چکا ہے

لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارں نے آج تک کسی ملزم کو نہیں پکڑا ہے جبکہ آج جس مقام پر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے وہاں سے صرف 25،30میل کے فاصلے پر پاکستان کا سب سے بڑا دیامر بھاشاہ ڈیم بن رہا ہے جس میں سینکڑوں چائینز انجینئر بھی کام کر رہے ہیں۔علاوہ ازیں ہر سال گرمیوں میں اسی شاہراہ پر سفر کرکے لاکھوں غیر ملکی اور ملکی سیاح گلگت بلتستان آتے ہیں

اگر اس پر ایسی وارداتیں ہوئیں تو سیاحوں کی آمد میں کمی آئے گی جس سے علاقے میں ٹورزم کی صنعت اور ہوٹلنگ کے کاروبار کو سخت نقصان پہنچے گا۔

امریکی حکام نے کب کب پاکستان کے دورے کیے، تفصیلات منظر عام پر آگئیں

Table of Contents

Toggle
Exit mobile version